نوجوان ذہنوں کو ذمہ دار اور قابل شہری بنانے میں اساتذ ہ کا کردار قابل قدر ہے، مدد علی سندھی

125
نیوٹیک نے ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو ہنر مندی کی تربیت فراہم کی ، نیوٹیک نے خواتین کا کوٹہ بڑھا کر 40 فیصد کر دیا ہے، مدد علی سندھی
نیوٹیک نے ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو ہنر مندی کی تربیت فراہم کی ، نیوٹیک نے خواتین کا کوٹہ بڑھا کر 40 فیصد کر دیا ہے، مدد علی سندھی

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت مدد علی سندھی نے کہا ہے کہ نوجوان ذہنوں کو ذمہ دار اور قابل شہری بنانے میں اساتذ ہ کا کردار قابل قدر ہے

ہمارا عزم ہے کہ ہر بچہ عالمی معیار کی تعلیم تک رسائی حاصل کرے۔ اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس پرمسرت موقع پر میں اپنے تمام اساتذہ کی دلی تعریف کرتا ہوں جو ہمارے ملک کے مستقبل کے لئے انتھک کوششیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ذہنوں کو ذمہ دار اور قابل شہری بنانے میں آپ کا کردار قابل قدر ہے، یہ ہمارا عزم ہے کہ ہر بچہ عالمی معیار کی تعلیم تک رسائی حاصل کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تعلیمی نظام میں تقسیم کو ختم کرنے ،ایک منصفانہ اور جامع نظام بنانے کے لئے پرعزم ہیں،ہمیں اپنے طلباء کو گلوبلائزڈ، ڈیجیٹل دنیا میں ترقی کرنے کے لئے درکار مہارتوں اور علم سے آراستہ کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اساتذہ کو جدید ترین تدریسی طریقوں سے بااختیار بنانے کے لئے مسلسل پیشہ وارانہ ترقی کے مواقع فراہم کئے جائیں گے، اگلی نسل کی پرورش میں آپ کی لگن قابل تعریف ہے۔