نوجوان نسل کو اقبال کے فلسفہ سے روشناس کرانا ہوگا، وفاقی وزیر زبیدہ جلال

107
وفاقی وزیرزبیدہ جلال اور رکن صوبائی اسمبلی ماہ جبین شیران سے میرعبدالروفف رند کی ملاقات
وفاقی وزیرزبیدہ جلال اور رکن صوبائی اسمبلی ماہ جبین شیران سے میرعبدالروفف رند کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو اقبال کے فلسفہ سے روشناس کرانا ہوگا، ان کا پاکستان کی تشکیل کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ شاعر مشرق نے مسلمانوں کے لئے الگ ریاست کا خواب دیکھا جو پاکستان کی صورت میں شرمندہ تعبیر ہوا وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوان نسل کو نہ صرف علامہ اقبال کی تعلیمات اور فلسفہ پر عمل کرنا ہوگا بلکہ اقبال کے طرز زندگی سے بھی سیکھنے کی ضر روت ہے اور ان کی تعلیمات پر عمل کرنے سے نوجوان نسل آگے بڑھ سکتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ طالب علموں کو تعلیمی اداروں میں اقبال کے فلسفہ تعلیمات اور شاعری کے حوالے سے تحقیق کرنے کی ضر روت ہے ۔ حکومت اس حوالے سے سہولیات فراہم کرے گی۔