نوجوان نسل کو درخشاں روایات سے آشنائی دینے کےلئے کتاب سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں، عرفان صدیقی

140
APP83-18 LAHORE: April 18 – Governor Punjab Malik Muhammad Rafique Rajwana in a meeting with Advisor to Prime Minister on National History and Literary Heritage Irfan Siddiqui at Governor House. APP

لاہور۔18اپریل (اے پی پی )گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ قلم اور کتاب معاشرے سے انتہا پسندانہ سوچ کو ختم کرنے کا بہترین ہتھیا رہے، مطالعے کو وسعت دے کر استدلال ، منطق اوربرداشت کے کلچر کو فروغ دیا جا سکتاہے، جو قومیں حصو ل علم کو اپنا شعار بناتی ہیں وہی قومیں رفعت مقام بھی حاصل کرتی ہیں اور بقائے دوام بھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ اور ادبی ورثہ عرفان صدیقی سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے گورنر ہاﺅس لاہور میں ان سے ملاقا ت کی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ انفارمیشن کے جدید ذرائع کے باوجود کتاب کی مقبولیت میں کمی نہیں ہوئی اور علم کے متلاشی آج بھی اپنی پیاس بجھانے کے لےے کتاب ہی کا سہارا لیتے ہیں-انہو ںنے کہا کہ ایک مربوط حکمت عملی کے تحت نوجوانوں میں کتاب دوستی کے رجحان میں اضافہ کرنے کے لےے اہم اقدامات کےے جا رہے ہیں ، ملک بھر کی جامعات اور درسگاہوں میں کتاب میلوں کا انعقاد اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے-