21.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومقومی خبریںنوجوان نسل کو کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی میرے انتخابی منشور کا...

نوجوان نسل کو کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی میرے انتخابی منشور کا حصہ ہے، نوابزادہ جمال رئیسانی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 02 مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سے بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری امین اللہ کاکڑ کی قیادت میں نمائندہ وفد نے کوئٹہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں کوئٹہ فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سلطان محمد بڑیچ اور ڈاکٹر شاہد زمان کاکڑ،حبیب شاہ اور عطا محمد بڑیچ بھی موجود تھے۔ وفد نے ریلوے فٹبال گراؤنڈ اور کھلاڑیوں کے مسائل پر گفتگوکی ، اس موقع پر رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے میدان خصوصاً فٹبال گراؤنڈز کو کھیل سے آباد کیا جائے،

- Advertisement -

نوجوان نسل کو کھیلوں کی سہولیات بہتری لانا میرے انتخابی منشور کا حصہ ہے، نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں، رواں دور حکومت میں کھلاڑیوں کو درپیش مسائل میں بتدریج کمی لاکر نوجوان نسل کو سماجی برائیوں سے بچانے کے لیے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کریں گے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591282

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں