24.9 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںنوجوان نے خودکشی کرنے کےلئے دریا میں چھلانگ لگا دی،سرچ آپریشن شروع،ریسکیو...

نوجوان نے خودکشی کرنے کےلئے دریا میں چھلانگ لگا دی،سرچ آپریشن شروع،ریسکیو زرائع

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 15 جولائی (اے پی پی):گھریلو جھگڑوں سے تنگ نوجوان نے خودکشی کرنے کےلئے دریا میں چھلانگ لگا دی ۔ریسکیو کنٹرول روم کے مطابق کوٹ ادو کے رہائشی محمد زبیر نامی شخص نے گھریلو جھگڑوں سے دل برداشتہ ہو کر خودکشی کرنے کےلئے ہیڈ تونسہ بیراج کے گیٹ نمبر 37 سے دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی اور لاپتہ ہو گیا

ریسکیو کنٹرول روم نے اطلاع ملنے پر فوری طور پر ایمبولینس اور واٹر سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو روانہ کروا دیا۔ پولیس کنٹرول روم کو بھی انفارم کر دیا گیا،ریسکیو 1122 کی واٹر سرچ ٹیم نے دریا میں چھلانگ لگانے والے شخص کی تلاش شروع کر دی ہے،لیکن تا حال کامیابی نہ ملی ہے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں