نوجوان نے گھریلو تنگدستی سے دلبرداشتہ ہوکر خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی

54
نوجوان نے گھریلو تنگدستی سے دلبرداشتہ ہوکر خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی
نوجوان نے گھریلو تنگدستی سے دلبرداشتہ ہوکر خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی

نمائندہ۔ بورے والا:16 ستمبر (اے پی پی):تھانہ گگو کی حدود میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی،تفصیلات کے مطابق تھانہ گگو منڈی کی حدود میں واقع نواحی گاوں 247/ ای بی میں شہزاد علی آرائیں نامی نوجوان نے اپنی کنپٹی پر فائر مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

تھانہ گگو منڈی پولیس نے نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا معلوم ہوا ہے کہ نوجوان شہزاد محنت مزدوری کرتا تھا گھر کا خرچہ پورا نہیں ہوتا تھا اور بہن کی شادی بھی کرنا تھی تنگدستی سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خود کشی کرلی۔