کوئٹہ۔ 29 جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجہیہ قمر نے کہاہے کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل جنہیں ہنر مند بنا کر درست سمت پر گامزن کرسکتے ہیں ،بلوچستان وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے ،بلوچستان ترقی یافتہ اور خوشحال ہوگا تو پاکستان ترقی کرے گابلوچستان کے نوجوانوں کی کپیسٹی بلڈنگ کا پروگرام بھی شروع کردیاگیاہے تاکہ بین الاقوامی فورمز پر یہ جوان ملک …
نوجوان پاکستان کا مستقبل ،انہیں ہنر مند بنا کر درست سمت پر گامزن کرسکتے ہیں ، وزیرمملکت وجہیہ قمر
کوئٹہ۔ 29 جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجہیہ قمر نے کہاہے کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل جنہیں ہنر مند بنا کر درست سمت پر گامزن کرسکتے ہیں ،بلوچستان وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے ،بلوچستان ترقی یافتہ اور خوشحال ہوگا تو پاکستان ترقی کرے گابلوچستان کے نوجوانوں کی کپیسٹی بلڈنگ کا پروگرام بھی شروع کردیاگیاہے تاکہ بین الاقوامی فورمز پر یہ جوان ملک و قوم کانام روشن کرسکے نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت اور ہنر فراہم کیاجارہاہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وجہیہ قمر نے کہاکہ ہنر فراہم کرنے والے اداروں کا دورہ کیا جس کامقصد کہ جو ہنر اسلام آباد میں دی جارہی ہے کیا وہی تربیت یہاں فراہم کی جارہی ہے؟ ،بیوٹمز یونیورسٹی میں نیشنل انکیوبیشن سینٹر جو وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماتحت کام کررہاہے ایک ایسا ادارہ جو پاکستان میں تمام انکیوبیشن سینٹرز کیلئے ایک مثال ہے جس طرح سے پی پی اے ایف مدد فراہم کررہی ہے وہ قابل تحسین ہے ، بچوں وبچیوں کو جس طرح سہولیات فراہم کی جارہی ہے، وہ لائق تحسین ہے۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے 36 اضلاع سے تعلق رکھنے والے بچے وبچیاں اسٹارٹ اپ پر کام کررہے ہیں ،وزیراعظم کی ترجیح سکلڈ بیسڈ ایجوکیشن کو فروغ دیناہے 60 فیصد سے زیادہ یوتھ ہے اگر ہم نے یوتھ کو صحیح سمت دکھا کر انہیں قومی اثاثہ بنائیں گے ، نیوٹیک سمیت دیگر اداروں کام کررہی ہے ،بلوچستان کے اندر چیلنجز ہے دوردراز علاقوں سے طلبا کا آنا پھرانہیں سہولیات فراہمی جیسی مشکلات کاسامناہے ،وفاقی حکومت کی جانب سے جدید تقاضوں کو دیکھتے ہوئے انڈسٹری کے ساتھ منسلک ہنر بچوں کو فراہم کیا جارہاہے ، بچیوں کو بیوٹی پارلر اور کوکنگ کے علاوہ کوئی سکلز نہ تھی لیکن اب شی فیکسز کے نام سے ان بچیوں کو جدید تربیت فراہم کی جارہی ہے انفارمیشن ٹیکنالجی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو ترجیح دی جارہی ہے ، پورے صوبے میں جس سپورٹ کی ضرورت ہے میری وزارت کی جانب سے ہرممکن ٹیکنیکل و فنانشل سپورٹ فراہم کی جائے گی ۔
ہم سب کو مل کر بلوچستان کے نوجوانوں کو آگے لیکر آنا ہوگا،بلوچستان ترقی کرے گا بلوچستان خوشحال ہوگا تو پاکستان ترقیاتہ اور خوشحال ہوگا بلوچستان حکومت کی ترجیح میں شامل ہے ،پورے پاکستان میں سکالرشپس وغیرہ میں بلوچستان کیلئے اضافہ حصہ رکھاجاتاہے وہ طلباء جو کسی بھی وجہ سے آگے نہیں آسکے انہیں یہ مواقع فراہم کیاجائے۔
جو مشکلات ہے ان کے خاتمے کیلئے کوششیں کررہے ہیں ، بلوچستان کے نوجوانوں کی کپیسٹی بلڈنگ کا پروگرام بھی شروع کیاگیاہے ، وزیراعظم سکلز کے تحت 4000 کے قریب نوجوانوں کو ہنر مند بنایا گیا ہے، وزیراعظم سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 44ہزار نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جاچکی ہے، بلوچستان کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے ،خواتین کو بااختیار معاشی طور پر خودمختار بنانے کیلئے حکومت پاکستان پاورٹی ایلویشن پروگرام کے ساتھ مل کرکام کررہی ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی،ٹیکسٹائل،تعمیرات،زراعت، موسمیاتی تبدیلی جیسے شعبے شامل ہیں ، وفاقی حکومت اس حوالے سے مکمل تعاون فراہم کریگی، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہے ان کو امپاور کرنے کیلئے مل کر کوششوں کی ضرورت ہے ۔









