نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، پائیدار ترقی کاعمل پالیسیوں کے تسلسل سے منسلک ہے ، احسن اقبال

150

اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، پاکستانی قوم صلاحیت، محنت اور ذہانت میں کسی سے کم نہیں ہے، پائیدار ترقی کاعمل پالیسیوں کے تسلسل سے منسلک ہے، اڑان پاکستان پر مؤثر عملدرآمد ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پبلک پالیسی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، اب اگرمگرکی دنیاسے نکل کرعملی اقدامات کرناہوں گے، پائیدارترقی کیلئے طویل المدتی پالیسیاں درکار ہیں، اڑان پاکستان پر مؤثر عملدرآمد ناگزیر ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے چیلنجز کو مواقع میں بدلنا ہے، پاکستان نے بہت سے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، دنیا سے مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں ترقی کی رفتار کو بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امن، سیاسی استحکام، مسلسل اصلاحات ترقی کے زینے ہیں، پاکستانی قوم صلاحیت، محنت اور ذہانت میں کسی سے کم نہیں ہے، اڑان پاکستان میں 2047 پر نظر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ پڑوسی ملک کا بیانیہ کیا ہوگا، ہمارا بیانیہ کیا ہوگا اس کو دیکھنا ہے، کسی ملک نے سیاسی عدم استحکام اور جنگوں سے ترقی نہیں کی ،پائیدار ترقی کاعمل پالیسیوں کے تسلسل سے منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات پر مبنی پالیسیوں کی تشکیل وقت کا تقاضا ہے۔