نوجوان کھلاڑی ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، جان شیر خان

89

اسلام آباد ۔18 مارچ (اے پی پی)سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑی ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا فرض ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسوا فٹ بال اکیڈمی اسلام آباد کے ایک وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، قطر میں جونیئر سکواش ٹیم کے کھلاڑیوں کی کامیابی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے بڑے فخر کی بات ہے اور پاکستان سکواش فیڈریشن کو بھی چاہئے کہ ان کھلاڑیوں کی سرپرستی کرے۔ سری لنکا میں کھیلی گئی ٹینس جونیئر ڈیوس کپ ٹائی میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کامیابی پر انہوں نے کہا کہ فیڈریشنز کو جونیئر کھلاڑیوں پر توجہ دینی چاہئے۔