نوجوان ہمارا مستقبل ہیں ، نوجوانوں کی ترقی اور خوشحالی پاکستان کی ترقی کی ضامن ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

247
وزیراعظم محمد شہباز شریف
قائداعظم سمیت عظیم رہنمائوں کے اس قیمتی تحفہ پر ہمیشہ ان کے احسان مند رہیں گے،وزیر اعظم شہباز شریف کا 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کے عالمی دن پر پاکستانی نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں ، نوجوانوں کی ترقی اور خوشحالی پاکستان کی ترقی کی ضامن ہے۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ‏پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی جو نوجوانوں پر مشتمل ہے کو نوجوانوں کے عالمی دن کی بہت بہت مبارک ہو،پاکستان کو جہاں رب کریم نے بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے وہیں ہماری نوجوان افرای قوت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔

بد قسمتی سے ماضی میں نوجوانوں کی ترقی کی طرف کوئی خاص توجہ نہ دی گئی مگر اللہ کے فضل و کرم سے جب عوام نے مجھے اپنے اعتماد سے اپنی خدمت کی ذمہ داری سونپی، میں نے اپنی تمام تر توانائیاں اس کوشش میں صرف کیں۔گزشتہ 15 ماہ میں ہی میں نے نوجوانوں کیلئے بین الاقوامی معیار کی تعلیمی سہولیات، عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ پیشہ ورانہ تربیت، لاتعداد وظائف، انڈومنٹ فنڈز، کھیلوں کی سہولیات، لیپ ٹاپس اور آسان قرض فراہم کئے۔ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، یہ ہمارے ملک کے معمار ہیں۔ نوجوانوں کی ترقی و خوشحالی پاکستان کی ترقی کی ضامن ہے۔