مظفر آباد۔27نومبر (اے پی پی):وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے مستقبل کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ نوجوان نسل سے ہماری امیدیں اور مستقبل وابستہ ہے۔ہمارا فرض ہے کہ آنے والی نسلوں کیلئے بہترین منصوبہ بندی کریں۔ پالیسی بنا کر اس پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنانا چاہئے تاکہ اس کے مثبت نتائج سامنے آ سکیں۔ٹیوٹا کے ذریعے مزید 25 کروڑ روپے جبکہ اخوت فاؤنڈیشن کے ذریعے بھی مزید25 کروڑ روپے نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر آسان اقساط میں قرضے فراہم کیے جائیں گے۔
اگر ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لئے بہتر نہیں سوچنا تو ہمارا حال اور ماضی دونوں بہتر نہیں ہو سکتے۔وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں شیلڈ بھی تقسیم کیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے مختلف محکمہ جات کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا بھی معائنہ کیا۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے محکمہ سپورٹس, یوتھ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام منعقدہ یوتھ سمٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سینئر وزیر کرنل وقار احمد نور, وزیر سپورٹس،عاصم شریف بٹ، جاوید اقبال بڈھانوی, سیکرٹری صاحبان حکومت,سربراہان محمکہ جات, یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اور نوجوانوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی امیدوں اور خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے تمام کاوشیں بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بہترین نتائج نظر آئیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یتیموں، معذور افراد، بیوہ/طلاق یافتہ خواتین اور بزرگوں کے لئے 5 ارب روپے سے ایک سٹیٹ انڈوومنٹ فنڈ قائم کر رہے ہیں۔ جس سے 20 ہزار روپے ایزی پیسہ کے ذریعے گھر کی دہلیز پر فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے سیکرٹری سپورٹس کو ہدایت کی کہ وہ اس طرح کے ایونٹس سارے آزادکشمیر میں منعقد کروائیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414672