31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںنوشہرو فیروز، قومی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دینے...

نوشہرو فیروز، قومی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے اجلاس

- Advertisement -

نوشہرو فیروز۔23 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت 26 مئی 2025 سے شروع ہونے والی سات روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک اجلاس ان کےدفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ون) صدام حسین میمن،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مختیار علی میمن ، عالمی ادارہ صحت کے پی ای او ڈاکٹر غلام علی سولنگی، کمیونیکیشن آفیسر علی اکبر جونیجو،ایم ا ینڈ سی ایچ انچارج ڈاکٹر خالدہ قریشی، سمیت محکمہ پولیس،تعلیم، سوشل ویلفیئر،پی پی ایچ آئی ،روینیو اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلم نے کہا کہ ضلع میں قومی انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک عمر کے تمام بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم نے محکمہ صحت کے افسران پر زور دیا کہ ( خانہ بدوش ) خاندان ( ایم ایم پی ) کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گرم موسم کے دوران ویکسین کی کولڈ چین برقرا ر رکھنے کے لئے تمام ضروری انتظاما ت کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹرانزٹ پوائنٹس اور فکس پوائنٹ کو واضح اور نمایاں کیا جائے گا ۔تمام ٹیموں کو مکمل یونیفارم اور تعارفی کارڈ دیے جائیں

- Advertisement -

اور مہم کے دوران اور بعد از مہم تمام ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کسی بھی قسم کی غفلت کی شکایت کی صورت میں متعلقہ عملے کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اجلاس میں قومی انسداد پولوو مہم کے انتظامات کے حوالے سے بریفننگ دیتے ہوئے فوکل پرسن اجلاس کو بتایا کہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع کے 5 سال تک عمر کے 3 لاکھ 42 ہزار 312 بچوں کو پولوو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے ایک ہزار 25 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں893 موبائل، 73 فکس، 41 ٹرانزٹ اور 18 ایس ایم ٹی ٹیمیں شامل ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600728

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں