نوشہرو فیروز۔ 08 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت 26 مئی 2025 سے شروع ہونے والی قومی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس ان کےدفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ون) صدام حسین میمن، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر غلام قادر چانڈیو، ای پی آئی مہم کے فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالستار بلال، عالمی ادارہ صحت کے پی ای او ڈاکٹر غلام علی سولنگی، کمیونیکیشن آفیسر علی اکبر جونیجو،پولیس،تعلیم، سوشل ویلفیئر،پاپولیشن ویلفیئر،روینیو اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلم نے کہا کہ ضلع میں قومی انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک عمر کے تمام بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے انتظامات مکمل کئے جائیں ۔ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم نے محکمہ صحت کے افسران پر زور دیا کہ ( خانہ بدوش ) خاندان ( ایم ایم پی ) کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کے لئے ای پی آئی کے فوکل پرسن کو متاثرہ علاقوں میں اضافی ٹیموں کو روانہ کرنے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر کہا کہ گرم موسم کے دوران ویکسین کی کولڈ چین برقرار رکھنے کے لئے تمام ضروری انتظاما ت کئے جائیں۔۔جبکہ مہم میں استعمال ہونے والی ویکسین، ویکسین کیریئر، پوائنٹرز اور دیگر مٹیریل کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے ۔
اجلاس میں قومی انسداد پولوو مہم کے انتظامات کے حوالے سے بریفننگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہلتھ آفسری ڈاکٹر غلام قادر چانڈیو نے بتایا کہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع کے 5 سال تک عمر کے 3 لاکھ 42 ہزار 312 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لئے ایک ہزار 25 ٹیمیں تشکل دی گئی ہیں جن مں 893 موبائل، 73 فکس، 41 ٹرانزٹ اور 18 ایس ایم ٹی ٹیمیں شامل ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594384