22.1 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںنوشہرہ ورکاں،گیپکو صارف گھریلو میٹر پر پٹرول پمپ چلاتا پکڑا گیا

نوشہرہ ورکاں،گیپکو صارف گھریلو میٹر پر پٹرول پمپ چلاتا پکڑا گیا

- Advertisement -

نوشہرہ ورکاں ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں میں گیپکو صارف گھریلو بجلی میٹر پر پٹرول پمپ چلاتا پکڑا گیا ۔پولیس کے مطابق گیپکو سب ڈویژن کوٹ لدھا موضع پنجگرائیں میں گھریلو میٹر پر فلنگ سٹیشن چلانے اور نوٹس دیے جانے کے باوجود پرواہ نہ کرنے والے صارف کو ایس ڈی او ،رئیس الرحمان نے ہمراہ سرویلنس ٹیم عمیر احمد ساکن پنجگرائیں کو موقع پر پکڑ لیا ۔عمیر کے خلاف مقدمہ تھانہ نوشہرہ ورکاں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صارف نے گھریلو کنکشن پر چند ماہ کمرشل سطح پر بجلی استعمال کر کے گیپکو کا 28 ہزار روپے کا نقصان کیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=510841

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں