37.1 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومعلاقائی خبریںنوشہرہ ورکاں، اسسٹنٹ کمشنرز محکموں کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیں...

نوشہرہ ورکاں، اسسٹنٹ کمشنرز محکموں کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیں اور انہیں متحرک کریں، ڈپٹی کمشنر

- Advertisement -

نوشہرہ ورکاں ۔ 10 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و وزیرآباد نوید احمد کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے خصوصی اجلاس، بیف، مٹن، چکن پر گراں فروشی کی شکایات پرزیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، جو ملوث پایا جائے اسے دوسروں کیلئے نشان عبرت بنایا جائے۔ اشیائے ضروریہ پر ناجائز منافع خوری کسی صورت قابل برداشت نہیں، تمام مجسٹریٹس اپنے علاقوں میں بھرپور توجہ دیں اور خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھائیں۔

اجلاس میں شادی تقریبات میں ون ڈش پر عملدرآمد، ستھرا پنجاب پروگرام کے صفائی و نکاسی آب کے تمام شہری و دیہی علاقوں میں بہترین سروسز کی فراہمی، گٹروں کے ڈھکنوں کی تنصیب، انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے تمام تحصیلوں میں سپیشل سکوارڈرز کی تشکیل، صفائی و سیوریج سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ، ترقیاتی منصوبوں والے مقامات پر حادثات سے بچائو کے اقدامات، آوارہ کتوں سے انسانی جانوں کا تحفظ، غیرقانونی گیس ریفلنگ، منی پیٹرول شاپس کا خاتمہ، شہری علاقوں، آبادی میں قطعا برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز، سول ڈیفنس مزید اقدامات تیز کریں۔

- Advertisement -

تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنرز تمام محکموں کو متحرک کریں، سروس ڈلیوری بہتربنائیں۔ اسسٹنٹ کمشنرز محکموں کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیں اور انہیں متحرک کریں تاکہ جو ان کی زمہ داریاں ہیں وہ احسن طور پرادا کریں۔ اجلاس میں پنجاب سوشیواکنامک رجسٹری ( رمضان نگہبان پروگرام کے تحت پے آرڈرز سے رقوم کی ادائیگی) کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580151

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں