- Advertisement -
- نوشہرہ ورکاں ۔ 24 اپریل (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ نے صبح سویرے صفائی ستھرائی کی صورتحال چیک کرنے کےلئے نوکھر کا دورہ کیا، ملازمین کی حاضری چیک کی۔ایک شہری کی طرف سے علی پور روڈ پر صفائی کی شکایت موصول ہوئی۔ سپروائزر کو سڑک کے ساتھ ساتھ گلیوں کی صفائی کی بھی ہدایت کی اور شہری کی شکایت کا آج ہی ازالہ کرنے کے لیے کہا اور کہا کہ صفائی ستھرائی ہمارے نصف ایمان کا حصہ ہے ، اپنی ذمہ داری کو فرض سمجھ کر پورا کریں۔
- اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ نے مریضوں کو ادویات و دیگر سہولیات کی فراہمی چانچنے کےلیے بنیادی مرکز صحت چک چوہدری کا بھی وزٹ کیا۔ اور ضروری ادویات موجود پائی گئیں لیکن صفائی کے انتظامات بہتر نہ پائے گئے۔ انچارج سنٹر کو ہدایت کی کہ بنیادی مرکز صحت کی بہتری کے لیے اقدامات کرےاور مریضوں کو تمام تر سہولتیں بلا تفریق فراہم کی جائیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586974
- Advertisement -