نوشہرہ ورکاں ۔ 22 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ وزیرآباد نوید احمد نے کہا کہ پولیو کے ناسور کا جلد مکمل خاتمہ قومی کاز ہے ،جس کے لیے تمام ٹیمیں اور ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا کردار اور فرائض ایمانداری اور فرض شناسی سے ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ جن افسران و ملازمین کی ذمہ داری وہ پوری جانفشانی سے کام کریں، کسی بھی قسم کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ مائیکرو پلان کے مطابق سو فیصد ہدف کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔ ڈبلیو ایچ او، یونیسیف، ( انتظامی افسران( ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شبیر حسین بٹ، اسسٹنٹ کمشنرز)، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی، ڈسٹرکٹ و ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسران نے مائیکروپلان، پولیو ٹیموں کی ورکنگ، سکیورٹی، کوریج کے حوالے سے اپنی رپورٹس پیش کیں اور مانیٹرنگ کے عمل سے بریفنگ دی۔