نوشہرہ ورکاں ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں، انٹرنیشنل ریسکیو چیلنج میں شاندار کارکردگی پر غلام مصطفی کا شاندار استقبال کیا گیا۔انچارج ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں عرفان موسی کی قیادت میں تمام ریسکیور ز نے انٹرنیشنل ریسکیو چیلنج میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے نوشہرہ ورکاں کے ریسکیور غلام مصطفی کا شاندار انداز سے استقبال کیا۔ غلام مصطفی نے شاندار پرفارمنس سے گجرانوالہ کو انٹرنیشنل مقابلہ جتوانے میں قلیدی کردار ادا کیا ۔غلام مصطفی نے پہلے نیشنل لیول کے مقابلہ جات میں میں دو منٹ نو سیکنڈ میں فائر فٹ چیلنج کو مکمل کر کے نیشنل لیول کے اپنے ہی دو منٹ 16 سیکنڈ کے ریکارڈ کو توڑا ۔ انٹرنیشنل ریسکیو چیلنج میں دو منٹ میں ریسکیو فائر فٹ چیلنج کو مکمل کر کے بین الاقوامی مقابلوں میں اپنا لوہا منوایا اور گوجرانوالہ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔اس شاندار فتح کے بعد واپسی پہ ریسکیو سٹیشن نوشہرہ ورکاں پہ پرتپاک استقبال کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518955