نوشہرہ ورکاں، ایڈیشنل سیشن جج نے سنٹرل جیل کا دورہ ،چار ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا ئی دیدی

92

نوشہرہ ورکاں۔۔ 21 فروری (اے پی پی):ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑ نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات کے چار ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ دفعہ 30 یاسر مشتاق ، سپرنٹینڈنٹ جیل آصف اقبال بھی انکے ہمراہ تھے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں دورہ کے موقع پر فاضل ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑ نے

جیل وزٹ کے دوران ویمن بیرک ،کم عمر قیدیوں کی بیرک جیل ہسپتال ، جیل کچن اور کن عمر قیدیوں کی بیرک کا معائنہ کیا اور متعدد قیدیوں کی شکایات سن کر انکے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے ۔ فاضل ایڈیشنل سیشن جج نے جیل انتظامیہ کیطرف سے سکیورٹی ، صفائی ، قیدیوں کو مینوئل کے مطابق کھانا فراہم کرنے سمیت اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔