- Advertisement -
نوشہرہ ورکاں ۔ 13 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے سٹیلائیٹ ٹائون مارکیٹ کا دورہ کیا، مارکیٹ میں تجاوزات کے خاتمے کے بعد جاری تزئین و آرائش، ٹف ٹائل ورک، شاپس کی برینڈنگ کا بھی جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر (انڈر ٹریننگ) عبدالقدیر زرقون نے ٹف ٹائل ورک کی مجموعی پیش رفت بارے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کے تاجروں سے بھی ملاقات کی اور انہیں کہا کہ یہ مارکیٹ آپ کی ہے اسے صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے سے فائدہ بھی آپ کا ہے۔ آپ کے کاروبار میں وسعت آئے گی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571958
- Advertisement -