نوشہرہ ورکاں، سموگ سے بچاؤ بارے آگاہی کے لیے عوام میں پمفلٹ کی تقسیم

67
سموگ سے آنکھوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں، عوام چشمہ استعمال کریں، دن میں کئی بار آنکھیں دھوئیں،ڈاکٹر انعام الحق

نوشہرہ ورکاں ۔ 14 نومبر (اے پی پی):سموگ کے بڑھتے ہوئے طوفان پر قابو پانے اور اسباب کی روک تھام کے لیے کارروائیاں اور آگاہی مہم جاری ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ نے نوشہرہ ورکاں کے عوامی حلقوں کو باور کرایا ہے کہ سموگ کا عمل تیز اور انسانی صحت کے لیے خطرناک بن چکا تھا ۔اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین نے میونسپل کمیٹی عملہ کے ساتھ ملکر تھانہ چوک میں سموگ سے بچاؤ بارے آگاہی کے لیے پمفلٹ تقسیم کیے اور ہر شخص کو فیس ماسک کے استعمال بارے ہدایت کی۔