نوشہرہ ورکاں، سیشن عدالت نے مقدمہ منشیات کے ملزم کو دس ماہ قید 20 ہزار جرمانہ کی سزا سنا دی

2

نوشہرہ ورکاں ۔ 25 جون (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں عدالت نے مقدمہ منشیات کے ملزم کو دس ماہ کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ ورکاں حفیظ الرحمن کی عدالت نے تھانہ تتلے عالی کے مقدمہ نمبر1007/24 بجرم 9 سی کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم گلفام ساکن بھدے کو دس ماہ کی سزا اور بیس ہزار روپے جرمانہ کا حکم صادر کر دیا، ملزم سے 1720گرام چرس برآمد ہوئی تھی اور ملزم گلفام کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔