غلہ منڈی نوشہرہ ورکاں کے صدر راشد چوہدری اور نائب صدر بابر حسین ڈھلو نے حکومت کی جانب سے غلہ منڈیوں میں انٹری فیس اور مارکیٹ کمیٹی فیس میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے کسان، تاجر اور خریدار دشمن اقدام قرار دیا ہے۔
نوشہرہ ورکاں، غلہ منڈیوں میں انٹری فیس اور مارکیٹ کمیٹی فیس میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے،صدر غلہ منڈی

مزید خبریں
نوشہرہ ورکاں ۔ 24 جون (اے پی پی):غلہ منڈی نوشہرہ ورکاں کے صدر راشد چوہدری اور نائب صدر بابر حسین ڈھلو نے حکومت کی جانب سے غلہ منڈیوں میں انٹری فیس اور مارکیٹ کمیٹی فیس میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے کسان، تاجر اور خریدار دشمن اقدام قرار دیا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں کاشتکاروں، آڑھتیوں اور غلہ کے کاروبار سے وابستہ افراد پر مزید مالی بوجھ ڈالنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کاروباری طبقہ مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث مشکلات کا شکار ہے، ایسے میں نئی فیسوں کا نفاذ مسائل میں مزید اضافہ کرے گا۔راشد چوہدری اور بابر حسین ڈھلو نے مطالبہ کیا کہ حکومت انٹری فیس اور مارکیٹ کمیٹی فیس میں کیا گیا اضافہ فوری طور پر واپس لے، بصورت دیگر غلہ منڈیوں کے تاجر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں اور کسانوں کے مفادات کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور ایسے فیصلوں پر نظرثانی ناگزیر ہے۔








