نوشہرہ ورکاں ۔ 14 اپریل (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاوں ساہوکے ورکاں میں متعدد افراد نے معمولی رنجش پر 25 سالہ نوجوان پر قینچی اور چھریوں سے حملہ کے نوجوان کو شدید زخمی کردیا۔بتایا گیا ہے کہ ملزمان سیٹھ محسن علی نے حجام کی دوکان بنا رکھی ہے اور اسکی ساتھیوں سمیت منیب منیر سے کچھ روز سے رنجش چلی ا ٓرہی تھی کہ محسن نے ساتھیوں سے باہم مشورہ ہو کر اپنی دوکان کی قینچی ،چھری اور آہنی سریا کا استعمال لاتے ہوئے سیٹھ منیب منیر پر حملہ کر دیا۔
منیب قاتلانہ حملے میں چہرے سمیت جسم کے دیگر حصوں شدید ضربیں اور کٹ لگنے سے زخمی ہو گیا اور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122کے جوان بر وقت موقع پر پہنچے اور مضروب منیب منیر کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا ،جس کا علاج جاری ہے اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔