نوشہرہ ورکاں ۔ 16 جنوری (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں پولیس نے منشیات اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے محلہ باٹھ کے رہائشی منشیات فروش ابوبکر سے 520 گرام چرس اور موضع ورن کے رہائشی ساجد علی سے 30 بور ناجائز پستول برآمد کر کے دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔ دوسری جانب چوری کی واردات میں کوٹ ھڑی چند میں گورنمنٹ پرائمری سکول سے نا معلوم چور مالیت 13 ہزار کا واٹر پمپ چرا لے گئے ۔گارڈ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے