نوشہرہ ورکاں ۔ 09 جون (اے پی پی):عید کے موقع پر بھی شراب کشید کر کے سپلائی فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں شاہد محمود نےاپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت و سرچ آپریشن کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عابد علی ولد احمد علی قوم دیندار سکنہ کڑیال کلاں کے قبضہ سے دیسی شراب کشیدکاری کی چالو بھٹی، ایک گیلن 10 لیٹر دیسی شراب، ایک کین کچی شراب لہن ، اور ملزم وقاص ولد سیف بٹ سکنہ کڑیال کلاں کے قبضہ سے5لیٹر دیسی شراب ، جبکہ اسد عباس ولد یونس سکنہ نوشہرہ کے قبضہ سے 5لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور مقد مات درج کر کے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے ۔