نوشہرہ ورکاں، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ

96
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

نوشہرہ ورکاں ۔ 14 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے جمعرات کی علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔گھوڑا روڈ کے دورہ کے موقع پر وہاں صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے حوالے سے معاملات جائزہ لیا ۔

دورہ کے دوران ایک سڑک کنارے دکاندار کوکچرے کو آگ لگانے پر موقع پر گرفتار کر لیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بارہا وارننگ جاری کرچکی ہے کہ سموگ اور آلودگی میں اضافہ کا سبب بننے والے عناصر کیخلاف کارروائیوں سے بچنے کیلئے ایسے اقدامات کرنے سے گریز کیا جائے