نوشہرہ ورکاں ۔ 30 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا۔سالانہ ترقیاتی پروگرام، ایس ڈی جیز پروگرام، سیوریج و ڈرینیج، روڈز کی سکیموں بارے متعلقہ محکموں نے بریفنگ دی۔
محکمہ پبلک بلڈنگز ون اور ٹو کی ہیلتھ ( تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں، بنیادی ودیہی مراکز، کی ریویمپنگ ایجوکیشن سیکٹرز سکولوں کی تعمیرو مرمت، سرکاری دفاتر( اسسٹنٹ کمشنرز کمپلیکس کامونکی، جوڈیشل کمپلیکس نوشہرہ ورکاں، ریکارڈ روم ڈی سی دفتر، رجسٹریشن برانچوں کی ریویمپنگ، سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کی تعمیر کا جائزہ لیا گیا۔
واسا گوجرانوالہ کی سیوریج، ڈرینیج، بارشی پانی کے نکاس، سگنل فری کوریڈور کے ساتھ ڈرینیج سسٹم کی تعمیر، جی ڈی اے، سپورٹس، کی سکیموں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ محکموں سے تکمیل کے حوالے سے درپیش مسائل بارے استفسار کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590151