نوشہرہ ورکاں، گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پرایمبولنس اور موٹر سائیکل کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق ،تین شدید زخمی

139
Road accident

نوشہرہ ورکاں ۔ 07 دسمبر (اے پی پی):گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر بیگ پور کے قریب ایمبولینس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 4 افراد شیخوپورہ جا رہے تھے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ رضوان کے نام سے ہوئی۔

زخمیوں میں سکندر ،جمشید اور عدیل شامل بتائے گئے ہیں ۔ حادثہ کی اطلاع پا کر ریسکیو ،1122 نوشہرہ ورکاں کے جوان بر وقت موقع پر پہنچے ،متوفی اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو شیخوپورہ ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس مصروف تفتیش ہے