نوشہرہ ورکاں میں محرم الحرام کے سلسلہ میں 8 محرم کا مرکزی جلوس العمران امام بارگاہ نوشہرہ ورکاں سے لائسنس ہولڈر عمران علی شاہ کی قیادت میں ماضی کی مزھبی روایات کے مطابق برامد ہوا
نوشہرہ ورکاں، 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس سکیورٹی کے حصار میں العمران امام بارگاہ سے برآمد

مزید خبریں
نوشہرہ ورکاں ۔ 24 جون (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں میں محرم الحرام کے سلسلہ میں 8 محرم کا مرکزی جلوس العمران امام بارگاہ نوشہرہ ورکاں سے لائسنس ہولڈر عمران علی شاہ کی قیادت میں ماضی کی مزھبی روایات کے مطابق برامد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں محلہ شمالی مسجد ،چوک فاروقیہ ،مین بازار ،چوک صدیقیہ ،محلہ شیخاں ،بدورت روڈ ، محلہ پرانا کمیٹی گھر سے ہوتا مقررہ وقت میں چوک پرانا کمیٹی گھر میں اور یہاں سے واپس العمران امام بارگاہ میں پہنچ کر قریب شام احتتام پذیر ہو گا، 8 کے بعد 10 محرم الحرام یوم عاشور کے لیے نکالے جانے والے جلوس کی بھی برسوں پرانی روائت ہے ہر سال کی طرح جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس اور شہری دفاع کے دستے مامور کیے جاتے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال ہمراہ سکیورٹی 8 محرم الحرام کو نکالے جانے والے جلوس کے ساتھ دیکھی گئیں جبکہ فورسز کی کمانڈ ڈی ایس پی سرکل انصر فاروق مان ایس ایچ او نوشہرہ ورکاں محمد ریاض گوندل نے کی پنجاب پولیس اور ایلیٹ فورس کے چاک چوبند دستے اور حساس اداروں کے ملازمین نوشہرہ ورکاں سے میڈیا پرسن، ریسکیو 1122 کے جوان، اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں کی میڈیکل ٹیم ممبران امن کمیٹی جلوس کے ساتھ ساتھ موجود دیکھے گئے اور پنجاب پولیس کے جوان بھی مقررہ روٹ سے ملحقہ چھتوں پر مامور کیے گئے تھے ۔








