نوشہرہ ورکاں ،اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں کی ایگزیکٹو آفیسرگوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ریونیو عملہ سے میٹنگ

82

نوشہرہ ورکاں۔فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی خصوصی ہدائت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ نے ایگزیکٹو آفیسر، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور تحصیلدار ملک خاور حیات ریونیو افسران، ریونیو فیلڈ سٹاف قانون گو اور عملہ پٹوار کے ساتھ اپنے آفس میں میٹنگ کی ، اور انہیں ہدایت کی کہ وہ صبح سویرے اپنے اپنے متعلقہ پٹوار سرکل سے صفائی کی صورتحال سینٹری ورکرز کی حاضری، مشینری کی دستیابی وغیرہ کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر شیئر کیا کریں، اور فیلڈ میں موجود ہر ملازم اپنی ڈیوٹی نیک نیتی سے کرنے کی عادت اپنائیں کر حلال روزی کمانے کو ترجیح دیں۔

اسسٹنٹ کمشنر جوادحسین پیرزادہ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہمراہ TCP کا دورہ کیا۔ پوائنٹ بند تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے چیف ایگزیکٹو آفیسر، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہمراہ آبادی سے دور سرکاری اراضی پر مجوزہ ڈمپنگ پوائنٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ریونیو آفیسر نے تفصیلی بریفنگ پیش کی۔