نوشہرہ ورکاں ،انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے مزید سخت اقدامات کیے جائیں،ڈپٹی کمشنر

52
Deputy Commissioner Gujranwala Naveed Ahmed
Deputy Commissioner Gujranwala Naveed Ahmed

نوشہرہ ورکاں ۔ 13 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیرصدارت سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا، ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مجسٹریٹس کو تنبیہہ جاری کی گئی۔

ایل پی جی گیس ریفلنگ، غیر قانونی آئل ایجنسیوں، بغیر اجازت چلنے والے انڈسٹریل یونٹس، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیوں بارے سول ڈیفنس، اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیز، لیبر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی بارے بریفنگ لی اور انہیں انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے مزید سخت اقدامات کی ہدایت کی ۔