نوشہرہ ورکاں ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کی ہدایت پر چیف منسٹر سکیم مویشی پال حضرات کیلئے رجسٹریشن کا عمل جاری

106
نوشہرہ ورکاں ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کی ہدایت پر چیف منسٹر سکیم مویشی پال حضرات کیلئے رجسٹریشن کا عمل جاری

نوشہرہ ورکاں ۔ 29 نومبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر صائمہ ارم کی خصوصی ہدایت پر چیف منسٹر مویشی پال حضرات کیلئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ۔

ڈ پٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تحصیل نوشہرہ ورکاں کامران احمد نے بتایا کہ وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز کا کسانوں کومویشی پالنے کیلئے بلا سود قرضوں کے پروگرام کا ہماری ٹیموں نے بہت حد تک کام مکمل کر لیا ہے ۔

رجسٹریشن ہیلپ لائن 8070پر 1426درخواستیں موصول ہوئی تھیں پہلے مرحلے میں 1314،دوسرے مرحلے میں1445کی شناخت مکمل کر لی گئی ، مویشی پال حضرات ایک لاکھ 35ہزار سے لیکر2لاکھ 70ہزار روپے کے بلا سود قرض حاصل کر سکتے ہیں

،بلا سود قرض کے حصول کیلئے درخواست گزارکا صوبہ پنجاب کا رہائشی ہونا ،لائیو سٹاک کے ڈیٹا بیس 9211پر رجسٹرڈ ہونااور ایک اپنے نام کی سم ایکٹو ہونا لازمی ہیں جبکہ درخواست گزار کم از کم پانچ سے دس کٹے وچھے کا مالک بھی ہونا چاہیے ۔