نوشہرہ ورکاں ۔ 04 فروری (اے پی پی):شیخپورہ روڈ پر کوٹ نثار شاہ کے قریب گوجرانوالہ سے شیخپورہ کی جانب جاتی تیز رفتار بس نے مسافروں سے بھرے رکشا کو کچل دیا ۔رکشہ قلابازیاں کھاتا الٹ گیا جبکہ بس ڈرائیور گاڑی بھگا کر لے گیا۔ بس کی ٹکر سے رکشہ میں سوار میاں بیوی اور انکے دو سے چار سالہ چھ بچے شدید زخمی ہو گئے ۔واقعہ کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کے جوان بر وقت موقع پر پہنچے ۔
زخمیوں کو طبی امداد دی۔ زخمیوں میں شامل گیارہ سالہ مریم کو سر میں شدید چوٹ آئی اور چار زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رکشہ میں سوار فیملی کا تعلق فاروق آباد سے ہے اور وہ گوجرانوالہ میں چالیسواں کے ختم سے فارغ ہو کر واپس فاروق آباد جا رہے تھے کہ بس کی ٹکر سے حادثے کا شکار ہو گئے ۔تتلے عالی پولیس مصروف تفتیش ہے۔