نوشہرہ ورکاں ،دینی مدارس میں کمپوٹر اور فنی تعلیم کے آغاز کے لئے ضلعی انتظامیہ، ٹیوٹا اور مدارس کے مابین معاہدے پر دستخط

95
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

نوشہرہ ورکاں ۔ 30 دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں 7 دینی مدارس میں کمپوٹر اور فنی تعلیم کے آغاز کے لئے ضلعی انتظامیہ، ٹیوٹا اور مدارس کے مابین معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر آفس میں دستخط کے لیے تقریب کا انعقاد ڈپٹی کمشنر نوید احمد، چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر (ر) ساجد کھوکھر، ڈی جی ٹیوٹا عامرعزیز، منتظمین مدارس نے دستخط کیے۔معاہدے کے تحت دارالعلوم نقشبندیہ، جامعہ نصرت العلوم، جامعہ قاسمیہ اور جامعہ جعفریہ میں طلبہ کو کمپیوٹر سائنس کی تعلیم دی جائے گی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ طالبات کے لیے جامعہ محمدیہ، جامعہ قاسمیہ، تنظیم الاسلام ایجوکیشن سنٹر میں لیباٹریز قائم کی جائیں گی ۔