28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںنوشہرہ ورکاں ،سیکرٹری تحصیل بار کی گورنر پنجاب سے ملاقات مسائل سے...

نوشہرہ ورکاں ،سیکرٹری تحصیل بار کی گورنر پنجاب سے ملاقات مسائل سے آگاہ کیا

- Advertisement -

نوشہرہ ورکاں ۔ 09 فروری (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں تحصیل بار کے سیکرٹری علی حسن نواز ورک ایڈووکیٹ نےگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی اور انہیں تحصیل بار کے مسائل سے آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب نے انھیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔

سیکرٹری بار علی حسن نواز ورک نے گورنر پنجاب سے تحصیل بار کے وفد کی ملاقات کی درخواست کی تاکہ وکلا برادری کا وفد گورنر پنجاب کوبار کے مسائل تفصیل سے پیش کر سکیں۔ گورنر پنجاب نے اس درخواست کو قبول کر لیا۔گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے 81کے ٹکٹ ہولڈر سابق صدر تحصیل بار چوہدری محمد مالک ورک ایڈووکیٹ اور ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557912

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں