نوشہرہ ورکاں ۔ 29 مئی (اے پی پی):مرسی فاؤنڈیشن نوشہرہ ورکاں نے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ۔چیف کنسلٹنٹ ڈاکٹر زبیر رسول چیمہ نے150سے زائد مریضوں کا فری طبی معائنہ کیا اور تمام مریضوں کو مرسی فاؤنڈیشن کی جانب سے مفت میڈیسن دی گئی۔
مرسی فاؤنڈیشن نوشہرہ ورکاں کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں مرسی فاؤنڈیشن کے بانی عمر دراز کالیا، انکی اہلیہ اور انکی ہمشیرہ نے انگلینڈ سےخصوصی شرکت کی جبکہ کیمپ کی نگرانی حاجی میاں خلیل احمد ، رانا خالد محمود ،حاجی میاں محمد رفیق، خالد نزیر مصطفائی، سید شبیر حسین شاہ،کفایت اللہ اور شہباز آشر پڈھیار ودیگر اراکین نے کی جبکہ مرسی فاؤنڈیشن کی جانب سے بیوگان میں ماہانہ مالی امداد بھی تقسیم کی گئی مرسی فاؤنڈیشن کے بانی عمر دراز کالیا اسکی اہلیہ اور اسکی ہمشیرہ نے بیوگان میں ماہانہ مالی امداد تقسیم کی مرسی فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر ماہ تقریباً ڈیرہ سو بیوگان میں مالی امداد تقسیم کی جاتی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602705