31.9 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںنوشہرہ ورکاں ،مسلم لیگی رہنما مدثر قیوم ناہرا کی حمزہ شہباز سے...

نوشہرہ ورکاں ،مسلم لیگی رہنما مدثر قیوم ناہرا کی حمزہ شہباز سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

- Advertisement -

نوشہرہ ورکاں ۔ 30 مئی (اے پی پی):مسلم لیگی رہنما مدثر قیوم ناہرا کی حمزہ شہباز سے ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایاگیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکنِ قومی اسمبلی مدثر قیوم ناہرا نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے اہم ملاقات کی، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، پارٹی امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب کی سیاسی فضا، تنظیم ڈھانچے کی مضبوطی، اور پارٹی کے عوامی رابطہ مہم کو مزید فعال بنانے پر مشاورت کی گئی۔

مدثر قیوم ناہرا نے حمزہ شہباز کو حلقہ جاتی صورت حال اور عوامی مسائل سے بھی آگاہ کیا حمزہ شہباز نے پارٹی کے لیے مدثر قیوم ناہرااکی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار رہنماؤں پر فخر کرتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھایا جائے گاملاقات میں باہمی روابط مزید مستحکم کرنے اور پارٹی کو نچلی سطح تک متحرک کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603168

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں