37.1 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومعلاقائی خبریںنوشہرہ ورکاں ،مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر وزیر...

نوشہرہ ورکاں ،مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب 20 اپریل کو گوجرانوالہ آئیں گی

- Advertisement -

نوشہرہ ورکاں ۔ 10 اپریل (اے پی پی):مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف 20 اپریل بروز اتواردوپہر دو بجے گوجرانوالہ ڈویژن کی سب سے بڑی مسیحی رہائشی آبادی فرانسیس آباد آرہی ہیں جہاں وہ مسیحیوں کو ایسٹر کی مبارکباد دیں گی اور کیک کاٹیں گی۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کو دورے کی دعوت ممبر پنجاب اسمبلی عمانوئیل اطہر جولیس نے دی تھی، مریم نواز شریف کی آمد کے سلسلے میں ہیلی پیڈ کی تیاری شروع کردی گئی ہے جوکہ فرانسیس آباد کی گرائونڈ میں بنایا جائےگا۔

- Advertisement -

ایم پی اے عمانوئیل اطہر جولیس کے مطابق دس ایکڑ جگہ پر جلسہ گاہ بنایا جارہا ہے جہاں 25 ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی ۔توقع ہے کہ یہ فرانسیس آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، عمانوئیل اطہر جولیس نے کہا ہے کہ ان کی دعوت پر گزشتہ سال ایسٹر کے موقع پر مریم نواز شریف نے مریم آباد (شیخوپورہ) کا دورہ کیا تھا اور اس سال وہ فرانسیس آباد (گوجرانوالہ) آرہی ہیں جوکہ انکی مسیحیوں سے محبت کا ثبوت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جلسہ میں شرکت کےلئے مسیحی شہریوں کی بڑی تعداد گوجرانوالہ کے علاوہ سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہائوالدین، نارووال، حافظ آباد، وزیر آباد، شیخوپورہ اور مریم آباد سے بھی فرانسیس آباد پہنچے گی اور مریم نواز شریف کا والہانہ اور شایان شان استقبال ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580147

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں