32.1 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںنوشہرہ ورکاں ،موضع ارتالی ورکاں میں مقتولین کا مزید ایک ساتھی چل...

نوشہرہ ورکاں ،موضع ارتالی ورکاں میں مقتولین کا مزید ایک ساتھی چل بسا ،قاتل سمیت تعداد سات ہو گئی، پولیس ترجمان

- Advertisement -

نوشہرہ ورکاں۔06 مئی (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاوں ارتالی ورکاں میں قتل و غارت گری کے بڑے واقعہ میں مرکزی ملزم عمران عرف شیرو سمیت ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد سات ہو گئی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق 5 مقتولین کے ساتھ شدید زخمی نوجوان ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ میں دوران علاج جان کی بازی ہار گیا ،جبکہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم عمران عرف شیرو کا گن مین ملزم فقیر حسین کشمیری ساکن قاضی کوٹ ، گوجرانوالہ ٹراما سنٹر میں زیر علاج ہے اور اسکی حالت تشویش ناک بیان کی گئی ہے۔تاہم سات انسانی جانوں کے ضیاع کی کوئی بڑی وجہ سامنےنہ آنےسے تمام حلقے افسردہ ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593332

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں