- Advertisement -
نوشہرہ ورکاں۔07 مئی (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاوں ارتالی ورکاں میں گزشتہ روز فائرنگ سے ہلاک ہونے والے چھ افراد کو آہوں اور سسکیوں بھرے ماحول میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔مقتولین کا تعلق ایک ہی گاوں ارتالی ورکاں سے تھا اورمقتول عثمان سرفراز کے بھائی سردار زاہد سرفراز کی رپورٹ پر چچا عمران عرف شیرو اور گن مین فقیر حسین دو کس نا معلوم افراد کے خلاف تھانہ تتلے عالی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
ملزمان کی فائرنگ سے گزشتہ روز عثمان سرفراز،وقاص،عمران ،افضل ، عمر مجید،اور سلیمان اسلم ، قتل ہوئے۔ارتالی ورکاں میں چوہدری نذیر احمد ورک مرحوم کی فیملی میں ہونے والے اس اندوہناک واقعہ پر پوری ورک برادری اور عوامی حلقےانکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593778
- Advertisement -