نوشہرہ ورکاں ۔ 06 مئی (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں موضع اڑتالی ورکاں میں خاندانی رنجش پر فائرنگ سے پانچ افراد قتل کر دیا گیا جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔ ملزم عمران عرف شیرو نے ایڈووکیٹ سردار خاں ورک سرفراز کے بڑے بھائی عثمان سرفراز ورک اور فصل کاٹنے والی مشین کے عملہ میں شامل 28 سالہ بلاجمیل ، 18 سالہ عمر، 20 سالہ سلمان عمر ،دیگر دو افراد اور 36 سالہ بھتیجے عثمان سرفراز ورک پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے 5 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا جسے گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفرکردیاگیا ہے اور پانچ مقتولین کی نعشیں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دی گئیں ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ملزم عمران عرف شیرو نے مبینہ طور پر یر وقوعہ تین مختلف جگہ پرکیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔تھانہ تتلےعالی پولیس ضلعی افسران اور ریسکیو1122کے جوان وقوعہ کی اطلاع پا کر بروقت موقع پر پہنچے۔ ریسکیو 1122 نے مقتولین اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا ہے۔ فریقین میں خونی رشتہ ہونے کے باوجود کچھ اختلافات چل رہے تھے۔مزید تفتیش جاری ہے۔جبکہ ذرائع کے مطابق پانچ افراد کے قتل کے واقعہ کے بعد فرار ہوتے ملزم سے پولیس مقابلہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک پولیس آفیسر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593132