نوشہرہ ورکاں ۔ 02 نومبر (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں عبداللہ پور میں محکمہ صحت سے ریٹائر ملازم کے گھر ڈکیتی کے تین نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہو کر محمد اشرف کے بیٹے کو ہاتھ پاؤں باندھ کر آہنی سیف کی چابیاں لیں جس سے اڑھائی تولے طلائی زیورات، ایک لاکھ 90 ہزار نقدی اور ایک لاکھ 55 ہزار کی موٹر سائیکل زبردستی لوٹ کرلے گئے۔ تتلے عالی پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ ملزمان کا تا حال سراغ نہیں لگایا جا سکا۔