نوشہرہ ورکاں ،نواحی گاوں کولو تارڑ میں نوجوان نے درخت سے لٹک کر خود کشی کر لی

83
person committed suicide by putting
person committed suicide by putting

نوشہرہ ورکاں۔اپریل (اے پی پی):نواحی گاؤں کولوتارڑ غوث پور میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں گھریلو لڑائی جھگڑوں اور رشتہ داری کے تنازعات سے دلبرداشتہ ہو کر نوجوان عمر نے خودکشی کر لی۔ نوجوان کئی دنوں سے گھر کے تنازعات کی وجہ سے ذہنی دباؤ میں تھا۔

ذرائع کے مطابق عمر غفاری مسلسل گھریلو پریشانیوں اور رشتہ سے متعلق پیدا ہونے والے مسائل کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ دل برداشتہ ہو کر وہ گھر سے باہر نکل گیا اور قریبی کھیتوں میں جا کر درخت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

لاش کھیتوں میں درخت سے لٹکی ہوئی ملی، جسے دیکھ کر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو درخت سے اتار کر قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی شواہد کے مطابق یہ واقعہ خودکشی کا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔