نوشہرہ ورکاں ،نوشہرہ ورکاں اور گردو نواح میں شدید بارش موسم خوشگوار ہو گیا

موسم گرما کی رخصت اور موسم سرما کی امد امد تبدیل ہوتے موسم کے آثار نمایاں ہو گئے

نوشہرہ ورکاں ۔ 17 ستمبر (اے پی پی):موسم گرما کی رخصت اور موسم سرما کی امد امد تبدیل ہوتے موسم کے آثار نمایاں ہو گئے

نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں رات گئے شمال مغربی تیز ھوا کے ساتھ آنے والے سیاہ بادل خوب برسے اور شدید بارش سے موسم یکسر تبدیل ہو گیا تیز ھوا اور بارش سے نوشہرہ فیڈر 3 گھنٹے بریک ڈاون رھا اور دھان کی تیار فصلوں والے کھیت زمین بوس ہو گئے جس سے فی ایکڑ پانچ سے دس من پیداوار میں کمی کا امکان ہے اور حالیہ دنوں میں کاشتکار گزشتہ سال کی نسبت دھان کے کم ریٹس ملنے پر پہلے سے پریشان ہے ،جبکہ موسمیاتی حوالہ سے قدرت کے مہربان ہوتے ہی اور باران رحمت سےانسانی زندگیوں میں سکھ کی سانسیں لینے کا موقع بھی میسر ہونے لگا ہے ۔