وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ایم پی اے حنیف جٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ایم پی اے حنیف جٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ایم پی اے حنیف جٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے لئے مرحوم حنیف جٹ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیر اعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔انہوں نے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔







