نوشہرہ ورکاں ،نویں ،دسویں جماعت کے طلبا و طالبات کی موسم سرما کی چھٹیاں منسوخ ،پری بورڈ امتحانات

111

نوشہرہ ورکاں ۔ 09 جنوری (اے پی پی):سرکاری سکولوں کو معیاری سکول اور بنیادی سہولیات سے مکمل آراستہ بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور محنت کررہی ہے۔

اس سلسلہ میں ضلع کے تمام سکولوں میں میٹرک کے سالانہ امتحانات سے قبل بھرپور تیاری کیلئے نویں اور دسویں جماعت کے طلبا و طالبات کی موسم سرما کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ان کے پری بورڈ امتحانات کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ میں گوجرانوالہ کے طلبہ تمام پوزیشنوں پر کامیاب ہوں۔

ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ نوید احمد نے اس سلسلہ میں گورنمنٹ بوائزہائی سکول ایم نمبر ۱۲ پیپلز کالونی کا دورہ کیا،طلبا سے گفتگو کی۔ انہوں نے طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں کہا کہ وہ بھرپور محنت کریں اور پوری توجہ سے امتحانات کی تیاری کریں۔ امتحانات تک کھیل کود کو کم اور پڑھائی پر توجہ زیادہ دیں تاکہ مستقبل میں ملک و معاشرے کی خدمت میں اپنا حصہ ڈالیں