نوشہرہ ورکاں ۔ 17 دسمبر (اے پی پی):شیخوپورہ روڈ پر دیپے پور کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور آئل ٹینکر میں تصادم اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کھیتوں میں جاگری جبکہ آئل ٹینکر ڈیوائڈر لائن پہ الٹ گیا جس سے آئل لیکج شروع ہو گئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم بروقت پہنچی اور امدادی کاروائی کرتے ہوئے ایریا کو محفوظ کر دیا آئل کی بحفاظت منتقلی جاری ہے جبکہ امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر موجود ہے۔
ریسکیو 1122 کی طرف سے تمام تر حفاظتی اقدامات کے ساتھ عملہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بلکل تیار ہے آئل ٹینکر ماچھیکی ڈپو سے گوجرانوالہ جا رہا تھا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی بھی گوجرانوالہ کی طرف جارہی تھی ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور اور عملہ موقع سے فرار ہو گئے۔