15.5 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںنوشہرہ ورکاں ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ ڈاکٹر عطیہ ارشد...

نوشہرہ ورکاں ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ ڈاکٹر عطیہ ارشد کی داخلہ مہم کے سلسلہ میں نوشہرہ ورکاں آمد

- Advertisement -

نوشہرہ ورکاں ۔ 23 فروری (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک کی طرف سے داخلہ مہم اور سکولز بورڈز کی یونیفارم برینڈنگ کے سلسلہ میں ہیڈ ماسٹرز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی میٹنگ کا گورنمنٹ ہائی سکول نوشہرہ ورکاں میں انعقاد کیا گیا۔

جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن حسنین مبشر چیمہ، ڈپٹی ڈی ای اوز بلال احمد خاں اور بشیر احمد سمیت تحصیل بھر کے تمام چھیاسٹھ ہائی سکولز کے اول مدرسین اور پندرہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنچاب محترمہ مریم نواز صاحبہ، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور چیئرمین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی طرف سے محکمہ تعلیم کی بہتری کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ داخلہ مہم کا ابھی سے آغاز کر دیا جائے۔

- Advertisement -

تمام تعلیمی اداروں کے باہر یکساں رنگ اور ڈیزائن والے بورڈ لگائے جائیں۔ سکولز کی بیرونی دیواروں کو پرکشش بنایا جائے اور طلباء کی روڈ سیفٹی کے لیے زیبرا کراسنگ بنائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکولز میں نئی پالیسی کے مطابق سکول کونسلز کا قیام عمل میں لایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ سکول میں کروائی جانے والی تعلیمی سرگرمیاں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شئیر کریں۔ اس موقع پر احسن کارکردگی پر ڈپٹی ڈی ای او بلال احمد خاں، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز محمد یاور رندھاوا اور مدثر فاروق تبسم کو تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565101

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں