نوشہرہ ورکاں ،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

134
Naveed Ahmed
Naveed Ahmed

نوشہرہ ورکاں ۔ 12 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نےعلی الصبح شہر کے مختلف علاقوں( سیالکوٹ روڈ، سیالکوٹی پھاٹک، جی ٹی روڈ، گوندلانوالہ روڈ، دھلے, گرجاکھ، نواب چوک) سمیت دیگر علاقوں میں صفائی کے امور کا جائزہ لیا۔ صفائی اور تجاوزات کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔

گرجاکھ کے علاقے میں صفائی کی ناقص صورتحال پرسخت اظہار برہمی کااظہار کرتے ہوئے4 گھنٹے میں پورے علاقے کی صفائی ستھرائی کے بعد تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے غیر ذمہ دارانہ ڈیوٹی پر اس علاقے کے افسران و عملہ کی جواب طلبی بھی کی۔